IUB | CCSC

چانسلر/گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات پر قائم کنسورشیم کا گورنر ہائوس لاہور اجلاس

گورنر ہائوس 
9 دسمبر، 2023
ٹکرز/

چانسلر/گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات پر قائم کنسورشیم کا گورنر ہائوس لاہور میں اجلاس 

اجلاس میں سموگ کے مسلے کے حل کے لیے تجاویز اور اقدامات پر خصوصی بات چیت کی گئی 

اجلاس میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر سمیت مختلف سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین کی  شرکت

اس موقع پر کنسورشیم کے کنوینئر سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور واجد نسیم جتوئی نے گورنر پنجاب کو کنسورشیم میں پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی

سموگ ماحولیات اور صحت کے لیے بہت بڑا مسلہ ہے۔ گورنر پنجاب 

غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔ بلیغ الرحمٰن 

جامعات ماحولیات پر کی گئی تحقیق اور ماہرینِ کے تجربات کی روشنی میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے مسلہ کے حل میں کردار ادا کریں   ۔ گورنر پنجاب 

اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے روابط کو بہتر بنائیں۔ گورنر پنجاب کی چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ہداہت 

جامعات کے طلبا سوشل میڈیا پر لوگوں کی آگہی کے لیے پیغامات بنائیں۔  گورنر پنجاب 

یونیورسٹیاں اپنے وسائل سے سموگ جیسے مسلے کے حل اور ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ گورنر پنجاب 

شارٹ ٹرم سلوشنز پر فوری کام شروع کیا جائے۔ گورنر پنجاب 

 گورنر پنجاب کا مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول سرکاری محکموں کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حتمی سفارشات تین دن کے اندر  بھیجنے کا فیصلہ 

پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی، ڈائریکٹر، انٹرنیشنل سینٹر فار کلائمیٹ چینج، فوڈ سیکیورٹی اینڈ سسٹین ایبلٹی (ICCFS)، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور (IUB) کو کمیٹی/ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات پر کنسورشیم  کے لیے فوکل پرسن نامزد 

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،  پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی ڈائریکٹر (SSFS،) پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، وائس چانسلر ،یوویس ؛ پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور، وائس چانسلر- یو ایچ ایس؛ پروفیسر ڈاکٹر عارفہ طاہر (چیئرپرسن، شعبہ انوائرمنٹل سائنسز) ایل سی ڈبلیو یو؛ پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری، وائس چانسلر ،کوہسار یونیورسٹی، مری؛ پروفیسر ڈاکٹر ایم سجاد خان، وائس چانسلر - چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بہاولپور؛ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز، وائس چانسلر، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی،  ڈاکٹر عزیر خان،   یونیورسٹی آف لاہور اور ڈاکٹر علی حسین کاظم، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور شامل تھے